پہلی نظر
پہلی نظر
نور اللہ نور
زمانہ طفولیت میں حسن کی جذب و کشش سے نا واقف تھا ، نظروں کی دلفریبی سے آگاہی نہیں تھی اور عہد شباب کی انگرائیوں سے بیزاری تھی اور کبھی کسی پری نما دوشیزہ سے آنکھیں چار نہ ہوئی تھی.
مگر جوں ہی عہد شباب کی دہلیز پر قدم رکھا حسن کی تمام پیچیدگی کھلنے لگی جب پہلی کلاس میں ایک حسینہ سے آنکھیں چار ہوئیں، عشق و معاشقہ محبت وغیرہ کے نام سے بھی واقفیت نہیں تھی مگر جیسے ہی اس کے چاند نما چہرے کا دیدار ہوا عشق کا سارا باب میرے سامنے کھل گیا
واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ہماری ٹیوشن کلاس تھی جہاں بچے بچیاں سب مل کر پڑھتے تھے میرا کلاس میں پہلا دن تھا ایک شرمیلا لڑکا دوشیزاؤں کی بھیڑ اور بھی شرم محسوس کر رہا تھا
خیر میں اپنی جگہ بیٹھ گیا اور اسباق یاد کرنے لگا اسی دوران مجھے کچھ پوچھنے کی ضرورت محسوس ہوئی چونکہ مجھے پوچھنے میں شرم محسوس ہورہی تھی اس لئے میں نے ٹیچر سے پوچھنے کا ارادہ کیا مگر ٹیچر مصروف تھی تو انہوں نے سامنے بیٹھی ایک لڑکی کی طرف اشارہ کیا کہ ان سے پوچھ لو مجھے بہت جھجھک ہورہی تھی کہ گفتگو کا آغاز کہاں سے کروں اور ان سے کیسے پوچھوں خیر وہ اپنا پاؤں پیچھے کی جانب موڑ کر بیٹھی ہوئی تھی سو میں نے ڈرتے ڈرتے اس کے نازک پاؤں کو انگلی سے دبایا اور اسے متوجہ کرنا چاہا جیسے ہی اسے حرکت ہوئی اس نے اپنے ریشمی زلف جو لٹکا رکھے تھے جھٹکتے ہوئے میری جانب متوجہ ہوئی جب اس کے ریشم نما نرم بال میرے رخسار پر پڑے اور ان کا چاند سا چہرہ میرے سامنے آیا تو دم بخود رہ گیا اور اسے دیکھتا ہی رہ گیا اور کیا سوال کرنا تھا سب بھول گیا جب کافی دیر تک میں اسے یوں ہی منھ کھولے دیکھتا رہا تو وہ میرے اس عمل سے شرما گئی اور ایک ہلکی سی مسکان اپنے چہرے پر چھوڑتے ہوئے بڑی لجاجت سے کہا کیا پوچھنا ہے آپ نے مجھے کیوں مخاطب کیا اب تک تو اس کے حسن کے جادو میں گم تھا مگر جیسے ہی اس نے گفتگو شروع کی اس کی انداز تکلم نے تو مجھے بد حواس کردیا اور سارا مضمون ذہن سے نکل گیا کہ کیا پوچھنا ہے خیر وہ شرما گئی اور مسکراتے ہوئے اپنے کام میں مصروف ہوگئی.
اس کے بعد پھر ملاقات کا سلسلہ چلا اور ختم بھی ہوگیا مگر اس کی پہلی جھلک آج بھی یاد ہے اور جب بھی اس کا چہرہ سامنے آتا ہے تو چہرے پر مسکان پھیل جاتی ہے
Naymat khan
30-Nov-2021 08:12 AM
Waah kia baat he۔nice story ۔۔
Reply
Naymat khan
29-Nov-2021 08:28 PM
Good
Reply
Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI
29-Nov-2021 08:26 PM
Wah
Reply